فاٹا اصلاحات ٗ70 سال بعد چند روز لگ جائیں تو صبر کرنا چاہیے ٗمصدق ملک

 
0
413

اسلام آباد22(ٹی این ایس):فاٹا اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ 70 سال گزرنے کے بعد اگر معاملے کے حل میں مزید چند روز لگ جائیں تو سب کو صبر سے کام لینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں مصدق ملک نے کہا کہ70 سال سے فاٹا میں چلنے والے استحصالی نظام کو تبدیل کرنے کی سوچ کسی کے ذہن میں نہیں آئی لیکن اب اسے تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا بیڑہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ستر سال کے بعد بدگمانیاں دور کرنے میں اگر ایک دو ہفتے لگ جائیں تو تھوڑا صبر کرنا چاہیے ٗہماری کوشش یہ ہے کہ تمام جماعتیں بالخصوص اس علاقے کی سیاسی جماعتیں معاملے پر آن بورڈ آئیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اس سے پہلے حکومتوں کے گمان میں کوئی بات نہیں آئی ٗ ہمارے دور میں اس معاملے پر مشاورت کی گئی اور جرگے بھی بلائے گئے تاہم اس کے باوجود جس طرح حلقہ بندیوں کے معاملے پر لوگوں کے ذہن میں بدگمانیاں پیدا ہوئیں جنہیں دور کیا گیا ٗاسی روش پر ہم فاٹا کے لیے بھی چل رہے ہیں، یہ ہمارے لیے حلقہ بندیوں سے بھی زیادہ حساس معاملہ ہے اس لیے ہم یہ چاہتے ہیں کہ کسی پارٹی کے ذہن میں کوئی ابہام نہ رہ جائے۔