تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے روابط کافروغ ہماری تجارتی پالیسی کی بنیاد ہے، تیسری آئی ٹی آئی ٹرین منزل مقصود پر پہنچنے والی ہے، عبدالرزاق داؤد

 
0
147

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے روابط کافروغ ہماری تجارتی پالیسی کی بنیاد ہے۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے روابط کافروغ ہماری تجارتی پالیسی کی بنیاد ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دسمبر 2021 میں پہلی اسلام آباد-تہران-استنبول (ITI) ٹرین کے بعد، پاکستان سے تیسری ITI ٹرین ترکی کی حدود میں داخل ہو چکی ہے اور راستے میں شدید موسم اور برف باری کا سامنا کرنے کے باوجود اپنی منزل تک پہنچنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس روٹ پر مزید مال بردار ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ باقاعدہ آپریشنز سے مال برداری کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی اور ہمارے برآمد کنندگان کو اس سہولت سے مکمل استفادہ کرنا چاہیے۔