ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان

 
0
160

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر8.45 فیصداورنومبرمیں ماہانہ بنیادوں پر4.95 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر 2021تک کی مدت میں ملک میں 326,368ٹن پیپراینڈبورڈکی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.45 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 300,925ٹن پیپراینڈبورڈکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

نومبر2021 میں ملک میں 67,931 ٹن پیپراینڈبورڈکی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبر2020 کے مقابلہ میں 4.95 فیصدزیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں 64,729 ٹن پیپراینڈبورڈکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 3.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔