کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

 
0
160

اسلام آباد 22 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پشاور، مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر اور دیگر کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں غداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔کیپٹن (ر)صفدر نے پشاور ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تین سال پہلے یہاں عدالت آتا رہا ہوں۔ کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئے۔میں خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاھتا ہوں، بغاوت کیس عدالت میں سرخرو ہوا۔ باقی کیسزسے بھی بری ہوجاوں گا، مجھے انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں سے انصاف ملا میں بڑے صوبوں کو کہنا چاھتا ہوں کہ اگر کسی نے بلا خوف انصاف کیا تو وہ کے پی کے عدالت نے کیا۔ ہم تو یہاں کے کنٹین کے پکوڑوں کے بھی عادی ہوگئے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تو ایک نظریہ کو شکست ہوئی،مولانا کی جیت بھی نظریہ کی جیت ہے،میں نے ملک سے وفاداری کی چاردفعہ قسم کھائی ہے، میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کروں گا۔