این ایف سی کے تحت صوبوں کو فنڈزکی فراہمی میں چھ ماہ کے دوران 32.36 فیصد اضافہ

 
0
365

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): :نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو فنڈزکی فراہمی میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.36فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اینایف سی کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو16 کھرب، 69 ارب، 42 کروڑِِ 92 لاکھ روپے کے فنڈزمنتقل ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو12 کھرب، 80 ارب، 63 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔

جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پنجاب کواین ایف سی کے تحت 8 کھرب، 36 ارب، 52 کروڑِِِ،30 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی ایوارڈکے تحت پنجاب کو 7 کھرب، 67 ارب، 54 کروڑروپے کے فنڈزمنتقل کئے گئے تھے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں این ایف سی کے تحت سندھ کو4 کھرب،25 ارب، 11 کروڑ، 20 لاکھ روپے کے فنڈزمنتقل کئے گئے ۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں وفاقی کی جانب سے سندھ کو3 کھرب، 19 ارب، 90 کروڑِِِِِ،90 لاکھ روپے کے فنڈزمنتقل ہوئے تھے۔این ایف سی ایوارڈکے تحت خیبرپختونخواکو دوکھرب، 77 ارب، 20 کروڑ، 70 لاکھ روپے کے فنڈزمنتقل کئے گئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی کے تحت خیبرپختونخواکودوکھرب، 5 ارب، 95 کروڑ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں این ایف سی ایوارڈکے تحت بلوچستان کوایک کھرب،55 ارب، 45 کروڑ روپے کے فنڈذ منتقل کئے گئے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی کے تحت بلوچستان کوایک کھرب، 33 ارب، 34 کروڑ، 20 لاکھ روپے کے فنڈز منتقل کئے گئے تھے۔