فاٹا میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرہ لوگوں کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائے۔چیئرمین ایف سی اے رعایت اللہ خان

 
0
427

اسلام آباد نومبر 1(ٹی این ایس) ایف سی اےکے چیئرمین رعایت اللہ خان عرف خان با با نے آج نیشنل کلب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ سوات آپریشن ہو یا آپریشن ضرب عضب ہماری این جی او پاک فوج کے شانہ بشانہ عوام کے فلاحی کاموں کے لیے پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں سوات امن جرگہ کا قیام ہو یا 2010 کا سیلاب لوگوں کی بحالی میں پاک آرمی کا بھرپور ساتھ دیا اوروفاقی دالحکومت میں لوگوں کی بحالی کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس کی شروعات ایک کامیاب آپریشن ضرب عضب سے ہوئی تھی ،کامیاب آپریشن کے بعد لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے لگے تو گھر کی بجائے کھنڈرات نے ان کا استقبال کیا اور سکول ہسپتال ،مسجد ،حجرے حتی کہ مال مویشی کھیتی باڑی صفحہ ہستی سے مٹ چکے تھے اور روزگار کا کوئی وسیلہ نہ تھا ۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مقامی سماجی تنظیموں کو آگے لائے اور ان کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کریں۔


انہوں نے کہا کہ فاٹا الائنس عنقریب ڈونر کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔جس کی سربراہی صدر پاکستان کریں گے۔اس سلسلے میں فاٹا الائنس کے نمائندگان جس میں غالب خان ،اسٹیٹ منسٹر سفیران اورپالیمانی سیکرٹری سیفران شفیق شاہین نے صدر پاکستان سے خصوصی شرکت کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان،صدر پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے ڈونرکانفرنس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ متعلقہ ڈونر کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر فاٹا کی عوام کو حوصلہ دینے اور انکی اصلی نمائندگی دنیا کے سامنے پیش کریں۔