’بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کو عالمی نمبر ون بنا دیا‘

 
0
313

نئی دہلی 1نومبر (ٹی این ایس): پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے۔ بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی، نیوزی لینڈ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔