خواہش ہے خود کو دنیا کے بہترین آل راؤنڈر کے طو رپر منواؤں‘ شاداب خان

 
0
574

لاہور اکتبور 26(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنوں ،بنگلہ دیش پریمیر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ مکی آرتھر خواہش رکھتے ہیں کہ میں بگ بیش کھیلوں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا سیریز میں اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے مطمئن ہوں لیکن آنے والے دنوں میں چاہوں گاکہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں۔ شاداب خان نے کہا کہ خواہش ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں بہترین آل راؤنڈر کے طور پر خود کو منواؤں اور اس کے لئے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔