ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،جنوبی افریقا کا بنگلادیش کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

 
0
141

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سڈنی میں کھیلا جارہا ہے۔ شکیب الحسن بنگلادیش جبکہ ٹیمبا باوما جنوبی افریقا کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آج دوسرے میچ میں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 4 بجے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔