آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف مقدمہ درج

 
0
143

اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے میں اکبر ناصر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سی او او سیف سٹی لاہور ہوتے ہوئے ٹھیکے دینے میں دھوکا دہی کی۔

اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر کے مطابق اکبر ناصر پر سرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایف آئی آر میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے نام بھی شامل کیے ہیں۔