عامر خان کی بیٹی کی منگیتر کیساتھ دیوالی کی تصاویر وائرل

 
0
556

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی لاڈلی بیٹی آئرہ خان کی منگیتر نوپور شیکھرے کے ساتھ دیوالی پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آئرہ خان نے منگیتر نوپور شیکھرے کے ساتھ دیوالی کے موقع پر کی گئی تصاویر خود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

دیوالی کی چند تصاویر میں آئرہ خان اور منگیتر نوپور شیکھرے کے ساتھ آئرہ کی ہونے والی ساس پریتم شیکھرے بھی موجود ہیں جبکہ کچھ تصاویر میں ان کے دوست بھی شامل ہیں۔

آئرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل آئرہ نے اپنے دوست نوپور شیکھرے سے منگنی کی ہے۔

آئرہ نے منگنی سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں ان کے دوست نوپور شیکھرے انتہائی رومانوی انداز میں آئرہ کو پرپوز کرکے انہیں انگوٹھی پہنارہے تھے۔