سائنس فکشن ہالی وڈ فلم’ ’فیوچرورلڈ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیزکر دیاگیا

 
0
444

نیویارک اپریل 23(ٹی این ایس) سائنس فکشن ہالی وڈ فلم۔ فیوچر ورلڈ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ جیمز فرینکو اور اداکارہ میلا یووْووِچ مرکزی کرداروں میں صلاحیتوں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔جیمس فرانکو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فیوچر ورلڈ کی کہانی گھومتی ہے ایسے نوجوان کے گرد جو نکلتا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ماں کو بچانے کیلئے لیکن یہ مشن آسان نہیں ہوگا نوجوان کو امتحانوں سے گزرنا ہو گا۔ جیمز فرینکو ہی نبھارہے ہیں مرکزی کردار، دیگر اسٹار کاسٹ میں شامل ہیں لوسی لیو، سوکی واٹر ہاؤز اور میلا جوووچ ۔ سائنس فکشن ایکشن فلم 25 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔