حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے: خورشید شاہ

 
0
348

اسلام آباد اپریل 23 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ عدالت بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہر وقت ہر جگہ یہی پیغام دیتا ہوں کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے۔ ٹکراؤ کسی پارٹی کی طرف سے یا کہیں اور سے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کا ٹکراؤ خطرناک موڑ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ’نواز شریف کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔ جب عدالت بولنا شروع کرے گی تو دوسروں کو موقع ملے گا‘۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس دن کے لیے ایسی قربانیاں نہیں دی تھیں۔ ایسا نہ ہو اداروں کے ٹکراؤ سے سسٹم ریزہ ریزہ ہوجائے۔ ’سندھ میں بجٹ پیش ہوگا، پختونخواہ نہیں دیتا تو جولائی کے اخراجات نہیں کر سکے گا‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ مینڈیٹ 4 ماہ کا ہے۔ حکومت پر دباؤ ڈالیں گے 4 ماہ کے مینڈیٹ سے آگے نہ بڑھے۔ ’حکومت صرف روز مرہ اخراجات کا بجٹ پیش کرے‘۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ کسی سیاستدان پر حملہ ہوا تو الزام عدالت پر آجائے گا۔ عدالت کو سیکیورٹی معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر کا واقعہ ہوا، بنیاد یہ ہے مشرف نے سیکیورٹی ہٹا دی تھی۔ ’اسفند یار، فضل الرحمٰن پر حملے ہوئے، انہیں خدشات بھی ہیں‘۔