اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد خودکش دھماکا، بمبار افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) (آئی پی ایس) ترلائی کلاں امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے بعد علاقے کی فضا اب بھی سوگوار ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں بال بیئرنگ بھی استعمال کی گئی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور نےپہلےپستول سے چھ فائر کیے،مسجد کے مرکزی ہال میں جاکر خود کو اڑالیا،خودکش بمبار افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا،ٹریول ہسٹری موجود،حملہ آور کا شناختی کارڈ جائے وقوعہ سے مل گیا۔

مبینہ خودکش حملہ آورکی شناخت یاسرولدبہادرخان کےنام سے ہوئی ہے،حملہ آورمحلہ قاضیاں پشاور کا رہائشی تھا،پشاور سے خودکش بمبارے کے چار رشتےداروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے،دھماکے میں شہید افراد کی اجتماعی نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔