اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ۔ ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس پراسیس کئے۔5 0لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں 3 0لاکھ سے زائد وائلیٹرز کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، شہری خدمت مراکز کی بہتری، اور محفوظ سفری ماحول کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ،وفاقی دارالحکومت میں منظم ٹریفک اور بلا تعطل روانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ٹریفک پولیس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی آگاہی، اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نمایاں اقدامات کیے۔ اس سلسلے میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس پراسیس کیے گئے، جس میں 66 ہزار سے زائد شہریوں کو لرنر پرمٹ جبکہ 38 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی گئی۔ مزید 3 ہزار 500 سے زائد ڈوپلیکیٹ جبکہ 50 ہزار سے زائد شہریوں کو فریش لائسنس بھی جاری کیے گئے۔ اس طرح 5 ہزار سے زائد شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کو کنورٹ اور انڈورس بھی کیا گیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ۔5 0لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، جس میں روڈ ایجوکیشن کے تحت 02 لاکھ سے زائد، مختلف مارکیٹوں میں سرگرمیوں کے دوران 54 ہزار سے زائد شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔ اسی طرح گڈ سیٹیزن کمپین کے تحت 74 ہزار سے زائد، فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت 97 ہزار سے زائد شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی اداروں اور عوامی مقامات پر روڈ سیفٹی سیمینارز میں ہزاروں شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی گئی۔ مزید براں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 03 لاکھ سے زائد وائلیٹرز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں، جس میں لین وائلیشن پر 25 ہزار سے زائد، غیر قانونی پارکنگ پر 47 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ فینسی نمبر پلیٹ پر 32 ہزار سے زائد، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 16 ہزار سے زائد وائلیٹرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ رانگ وے ڈرائیونگ پر 18 ہزار سے زائد جبکہ اوورلوڈنگ پر 21 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، شہری خدمت مراکز کی بہتری، اور محفوظ سفری ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، وفاقی دارالحکومت میں منظم ٹریفک اور بلا تعطل روانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے