صادق آباد (ٹی این ایس) صادق آباد میں میاں فرہاد علی کی عوامی و سماجی سرگرمیاں نمایاں، کسانوں اور نوجوانوں کی معاونت پر توجہ

 
0
4

صادق آباد (ٹی این ایس): معروف کاروباری شخصیت اور چیف ایگزیکٹو جیو کسان سیڈز میاں فرہاد علی نے صادق آباد میں عوامی و سماجی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پہچان بنانا شروع کر دی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار میاں فرہاد علی مختلف عوامی معاملات میں دلچسپی لیتے ہوئے مقامی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کی سرگرمیوں میں کسانوں کے مسائل کے حل اور معاونت، مستحق خاندانوں کی مدد، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مقامی سطح پر کمیونٹی و پنچایتی معاملات میں مثبت کردار خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

میاں فرہاد علی کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت محض دعوؤں سے نہیں بلکہ لوگوں کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سمجھنے اور ان کے حل کے لیے عملی کوششوں سے ممکن ہے۔ صادق آباد کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مقامی سطح پر ان کی عوامی و سماجی سرگرمیاں توجہ حاصل کر رہی ہیں۔