ویگو گاڑی میں اسلحہ اور کارتوس لیکر گھومنے والے دو افراد شہزاد ٹاؤن پولیس کے ہتھے چڑھ گئے مقدمہ درج

 
0
218

اسلام آباد 27 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن عظیم منہاس کی کاروائی۔
ویگو گاڑی میں اسلحہ اور کارتوس لیکر گھومنے والے دو افراد شہزاد ٹاؤن پولیس کے ہتھے چڑھ گئے مقدمہ درج۔
افسران بالا کی طرف سے ناجائز اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں اسلحہ لیکر گھومنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
شہزاد ٹاون پولیس نے دوران چیکنگ ویگو گاڑی کو مشکوک جان کرروک کر تلاشی لی تو گاڑی سے پسٹل، بندوق کا ایمونیشن کارتوس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔
گاڑیوں میں ناجائز اسلحہ لیکر گھومنے والے افراد شہریوں میں خوف و حراس پھیلانے کے مرتکب ہوتے ہیں۔
اور علاقہ میں ایک دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں جن کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھوں گا ۔ ایس ایچ او شہزاد ٹائون اسلام آباد عظیم منہاس