مودی عمران خان کو دشت گردی ختم کرنے کا کہنے کا حق نہیں رکھتا وہ ایک منافق ہے جو دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، آنیوالے کل یہی داعش بھارتی عوام کو ڈسے گا: ٹوٹیٹر پر پیغامات
اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):چیئرمین سینیٹ قائمہ برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے سماجی ویب سائیٹ ٹوٹیٹر پر بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف پیغامات
ان پیغامات میں رحمان ملک نے لکھا ہے کہ یورپین یونین کی ریسرچ رپورٹ کیمطابق انڈیا پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت کر رہا اور افغانستان کے ذریعے داعش کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔ جس کے بارے میں میں قوم کو بہت پہلے قوم کو بتا چکا تھا۔
سینیٹر رحمان ملک نے لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی ایک منافق ہے جو دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ وہ ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،داعش کی مدد کرکے آستین کے سانپ پال رہا ہےاور آنیوالے کل یہی داعش بھارتی عوام کو ڈسے گا جسکا ذمہ دار وزیراعظم مودی ہوگا۔
رحمان ملک کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی عمران خان کو دشت گردی ختم کرنے کا کہنے کا حق نہیں رکھتا وہ خود ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔