ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں انسدادخسرہ اور روبیلا مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے مددمانگ لی۔، ڈپٹی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب

 
0
290

راولپنڈی 26 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): یونیسف اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب کے اشتراک سے انسدادخسرہ وروبیلا مہم کے حوالہ سے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینارکاانعقاد ہوا۔ صوبہ بھرکے نجی تعلیمی اداروں سے قومی مہم میں تعاون حاصل کرنے کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی
آگاہی سیمینارکی صدارت ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرنے کی۔
اس موقع پر صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداختر، کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر مشتاق احمدارشاد،پولیوآفیسر یونیسف ڈاکٹرفریال سیداور ٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرنعمان خان کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن عثمان غنی،میڈیکل آفیسر ای پی آئی ڈاکٹرمدثرسعیداورڈاکٹرعائشہ نے بھی شرکت کی
صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی نے پنجاب میں خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم میں یونیسف اور محکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔
کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداخترنے آگاہی سیمینارمیں خسرہ اور روبیلا کی علامات اور علاج بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے اپنے خطاب میں کہا صوبہ بھرمیں 15نومبرسے27نومبرتک خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم میں۔ 9ماہ سے15سال عمرکے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں معصوم بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں انسدادخسرہ اور روبیلا کی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ڈاکٹرہارون جہانگیر نے کہا
پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون پریونیسف کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں۔
پنجاب میں انسدادخسرہ و روبیلا مہم کی کامیابی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی کاشرکاء سے خطاب۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں خسرہ اور روبیلا کی مہم کوکامیاب بنانے میں محکمہ صحت کا مکمل ساتھ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایپسماپنجاب میں انسدادخسرہ اور روبیلاکی وسیع پیمانے پر مہم چلانے پر یونیسف کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں۔