ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمدافضل مجوکہ نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں 9 سالہ زینب سے جنسی زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر2،2مرتبہ سزائے موت اور5لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی

 
0
1134

راولپنڈی 26 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمدافضل مجوکہ نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں 9 سالہ زینب سے جنسی زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر2،2مرتبہ سزائے موت اور5لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی ہے عدالت نے جرم میں شریک مرکزی ملزم کی اہلیہ کو7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے تھانہ سول لائن پولیس نے 22مارچ2021کو مقتولہ کے والدمحمد عمران کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34، 376، 376-B، 376-B(3) اور201کے تحت مقدمہ نمبر348درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ تیسری جماعت کی طالبہ اس کی 9سالہ بیٹی زینب جو وقوعہ کے روز قریبی دکان پر چیز لینے گئی اور واپس نہ آئی تلاش کے دوران اس کے برادر نسبتی صدام حسین نے بتایا کہ اس نے بچی کو انیقہ کے گھر جاتے دیکھا ہے جب انیقہ کے گھر پہنچے تو وہ گھر کو تالا لگا کر گھر کے باہر کھڑی تھی استفسار پر اس نے بتایا کہ ان کی بیٹی ادھر نہیں آئی جب اصرار کر کے تالہ کھلوایا تو ایک کمرے میں بچی کی لاش پڑی تھی گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے مقدمہ میں نامزد بابر مسیح اور محمد عدنان کو2،2 مرتبہ سزائے موت اور5لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی جبکہ عدالت نے شریک ملزمہ انیقہ عرف کویتا کو جرم چھپانے پر 7 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی مشہور سینئر قانون دان قیصر محمود اعوان نے کی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا