راولپنڈی، ستمبر 11(ٹی این ایس):ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان اور فرخ آغا نے واسا دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر عوام نے نو منتخب ایم این ایز سے واسا کے خلاف شکایت کے انبار لگا دئے۔
شکایات کنندگان نے کہا کہ واسا پانی فراہم نہیں کررہا، سیوریج ،غیر قانونی پارکنگ سمیت منشیات کا کاروبار عروج پر ہے۔
اعجاز خان جازی اور فرخ آغا نے واسا کو پانی کی فراہمی کی ہدایت اور ڈی ایس پی سٹی و ایس ایچ او کو بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی حکم جاری کردیا۔












