آرمی چیف کی  چیف جسٹس سے ملاقات،ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب 59لاکھ روپے کا چیک دیا

 
0
581

اسلام آباد ، ستمبر 11(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کر کے ڈیم فنڈ کے لیے رقم دے دی ۔ آرمی چیف نے  اس موقع پر انھیں ایک خط بھی  دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق خط میں درج تھا کہ آرمی چیف نے دیا مر بھاشا ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب 59لاکھ روپے کا چیک دیا۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھی آرمی چیف کی چیف جسٹس سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد کاچیک ڈیم فنڈ کے لیے دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک فوج قومی ادارے کی حیثیت سے قوم کی تعمیر کے لیے کردار ادا کرتی رہےگی۔