سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد۔

 
0
460

دربارعالیہ بلاوڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکارنے دعاکروائی اور یونین آفس کا افتتاح کیا۔
اسلام آباد 26 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس ؐزیر صدارت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف سی ڈی اے چیئرمین آفس کمپلیکس سیکٹرG-7/4اسلام آباد میں منعقد ہوئی،کانفرنس میں سابق چیئرمین سینیٹ و رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری،پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان،رہنماء پیپلز پارٹی راجہ عمران اشرف،سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ضیاء اللہ شاہ،تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی صدر ملک امجد حسین علوی،انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر محمد اجمل بلوچ،چیئرمین انجمن تاجران آبپارہ علی اصغر مانی بٹ،سی ڈی اے آفیسرایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود،سی ڈی اے افسران سابق ڈی جی سیکورٹی عبدالرزاق کیانی،پیر سید عمران شاہ،،پی ٹی آئی راولپنڈی کے چوہدری نذیر،یوسی چیئرمینزچوہدری منظور نمبردار،سردار مہتاب خان،چوہدری طارق گجرکونسلر،ملک کامران،چوہدری نعمان گجر،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینٹر شوکت علی انجم،آل پاکستان اخبار فروش یونین کے صدر چوہدری شریف،اے ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری محمد صفدرنفیس،چوہدری بشارت صدرلیبر یونین پوٹھوہار ٹاؤن،معروف سیاسی و سماجی شخصیات محبوب الہی منہاس،راجہ محمد رفیق آف بنی گالہ،مزدور رہنماء راجہ نورالہیٰ،راجہ شفیق آف پھلگراں،نعیم اسلم کیانی،علمائے کرام و مشائخ مولاناابو الفضل عبدالغنی نقشبندی،پیر عبید احمدستی جماعت اہلسنت ضلع اسلام آباد کے ناظم،پیر سید محمد علی واسطی،بدراسلام بدر،قاری گلزاراحمد مدنی،شیراز عرفات،حاجی نواز گوندل صابری،قاری عمردراز،قاری علی اکبر نعیمی،مولانا محمد اکرم چشتی،ملک محمد قیصر،چوہدری محمدنیاز،احمد نوازقادری،معروف نعت خواں الحاج قاری شاہد محمودقادری،محمد عمر صدیقی،احمد رضا قادری،عبدالقادرعطاری،زاہد زیب بغدادی،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابرسمیت صحافی برادری،آستانہ خیریہ کے طلباء،خواتین،اسلام آباد کی سیاسی و سماجی شخصیات،مزدور یونین کے عہدیداران اور سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی،

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے قائد اور پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یسیٰن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ سی ڈی اے محنت کشوں کے ووٹ کی طاقت سے الحمد للہ سی ڈی اے مزدور یونین ایک بارپھر محنت کشوں کی نمائندگی کرنے کے لیے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو چکی ہے،مزدور یونین نے رنگ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر سی ڈی اے محنت کشوں کی خدمت کی،سی ڈی اے ملازمین سے کیے گئے تمام وعدوں کو انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور دیگر مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے،ہمارے سی بی اے یونین آفس کے دروازے ہر شخص کے لیے بلا تفریق کھلے ہوئے ہیں اور مزدور یونین سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ہے،انھوں نے کہا کہ رب العزت نے یہ کائنات اپنے محبوب سرورکائنات ؐ کے لیے تخلیق کی اور سی ڈی اے مزدور یونین کو یہ اعزاز بخشا کہ ہر سال اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضوراکرمؐ کا میلاد مناتے ہیں اور اسی کے صدقے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ سی ڈ ی اے مزدور یونین کو اپنے محنت کشوں کے لیے بہتر سے بہتر طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی پہلے سے بڑھ کر سی ڈی اے ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف نے ملکی سالمیت اور ادارے کی ترقی کے لیے دعا کروائی اور سی ڈی اے مزدور یونین کے نئے سی بی اے آفس کا افتتاح کیا۔