سیاہ فام سپر ہیروز کی فلم ’’بلیک پینتھر‘‘ نے فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو پچھاڑ دیا

 
0
479

نیویارک،10اپریل(ٹی این ایس): 16 فروری کو ریلیز ہونے والی سیاہ فام سپر ہیروز کی فلم ’’بلیک پینتھر‘‘ نے امریکہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو پچھاڑ کر اس کی جگہ حاصل کرلی۔فلم نے اب تک دنیا بھر سے ایک ارب 29 کروڑ 98 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرز بٹورے ہیں۔ بلیک پینتھر اب تک ہالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دسویں بڑی فلم بن چکی ہے۔تین روز قبل اس فلم نے 1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق تاریخی ڈزاسٹر فلم ’’ٹائی ٹینک‘ ‘کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا تھا۔’’بلیک پینتھر نے اب تک صرف امریکی باکس آفس سے 66 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرز کماکر ’’ٹائی ٹینک‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بلیک پینتھر اتنی کمائی کے بعد اب امریکی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل تیسری بڑی فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ تھی۔اب ’’بلیک پینتھر‘‘ کا مقابلہ 2015 میں ریلیز ہونے والی اسٹار وارز، دی فورس اویکننگ اور 2009 میں ریلیز ہونے والی ’’اوتار‘‘ سے ہے۔اس وقت ’ اسٹار وارز: دی فورس اویکننگ 93 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی کمائی کے ساتھ امریکی باکس آفس پر پہلے جبکہ’’اوتار‘‘ 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے زائد کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ ’’بلیک پینتھر‘‘ اب تک کی ہالی وڈ کی وہ واحد سائنس فکشن سپر ہیروز فلم ہے جس میں پہلی بار سیاہ فام ہیروز کو متعارف کرایا گیا ہے۔