ہالی وڈ کی فلم ’’سولو۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ کاٹریلر جاری

 
0
394

نیویارک ،10اپریل(ٹی این ایس):ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم ’’سولو۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارفِل لارڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جوڈارک کرمنل انڈرورلڈ کے ایڈونچر کے سوران نئے دوست بنالیتا ہے جو مستقبل میں گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظرِ عام پر آنیوالے نوجوان باغیوں کے گروہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ڈیتھ اسٹارکے اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں یہ نوجوان بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں اور ہر مشکل سے بچ نکلتے ہیں۔کیتھلین کینیڈی اور ایلیسن شیرمورکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ایلڈن ایہرن، ووڈی ہیرل سن،ایمیلیا کلارک،ڈونلڈ گلوور،ٹھندی نیوٹن،پال بیٹانی اور والر بیج سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہگر ہو رہے ہیں۔لوکس فلمز کی تیار کردہ ایکشن ایڈونچر سائنس فکشن فلم’’ سولو۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت اگلے ماہ 25مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔