یورپ امریکہ کو دنیا کا معاشی پولیس اہلکار نہ سمجھے،فرانسیسی وزیرخارجہ

 
0
345

یورپی ملکوں کو اپنی معاشی اقتدار اعلی ٰکا دفاع کرنا چاہیے اورنئی حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی،گفتگو
پیرس12مئی(ٹی این ایس)فرانسیسی وزیر خارجہ برونو لے مائر نے کہا ہے کہ یورپ امریکہ کو دنیا کا معاشی پولیس اہلکار نہ سمجھیں اور اس بات پر زور دیاہے کہ ایران کے معاہدے سے متعلق اگلا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے فرانسیسی مفادات کو زیر نظر رکھا جائے۔جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے لے مائر نے کہا کہ یورپی ملکوں کو اپنی معاشی اقتدار اعلی ٰکا دفاع کرنا چاہیئے۔