لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 
0
125

عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں نامزد دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

امجد شعیب کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ دفعہ 505 کے تحت یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ الیکشن کروائیں، اگر فیصلہ پہلے ہوچکا ہوتا تو ایسا پروگرام ہی نہیں ہوتا۔