راولپنڈی نومبر 9(ٹی این ایس):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر شہر بھر کے سرکاری و نجی سکول بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر شہر بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کو چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔جبکہ چہلم جلوس پر راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ جہلم پرمیٹرو بس سروس بند رہے گی اور جلوس کے روٹ پر ٹریفک بھی بند ہوگی۔