ہم نے عدالتی فیصلہ قبول کیا لیکن اس فیصلے سے ملک کا کوئی آدمی اتفاق نہیں کرتا‘ ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

 
0
380

اسلام آبادمارچ 3(ٹی این ایس)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے گئے ہیں اور اگر کوئی وعدہ مکمل ہونے سے رہ گیا ہے تو وہ بھی پورا کردیا جائے گا۔کہوٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کے لیے جو منصوبے پورے کیے وہ احسان نہیں کیا بلکہ یہ ان کا حق تھا، جسے عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی اور امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی ہماری حکومت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میرا گھر ہے اور یہاں کے لوگوں کی محبت میری زندگی کا اثاثہ ہے اور بطور وزیر اعظم پہلی بار اپنے حلقے میں آیا ہوں اور اس حلقے میں (ن) لیگ کی حکومت کی طرف سے کام کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے عوام نے بہتر فیصلے کیے اس کے اثرات پہنچے اور جو منصوبے 50 سال سے شروع نہیں ہوئے تھے وہ ہماری حکومت نے پورے کیے اور ملکی معیشت کو مضبوط کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے نامساعد حالات کے باوجود کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے اور یہ سب اس حکومت کا فرض تھا۔بجلی و گیس کی کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کو ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا اس سے کوئی اتفاق نہیں کرتا لیکن پھر بھی اسے قبول کیا گیا اور اگر عوام کا ساتھ رہا تو آئندہ انتخابات میں بھی حکومت (ن) لیگ کی آئے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہوٹہ میں جو بھی کام نظر آرہے ہیں وہ ہماری حکومت نے کرائے ہیں اور اس علاقے میں عوام کو ہر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے عوام کے لیے ایک معیاری یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے کھیلوں کا اسٹیدیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں موجود ہسپتال کو جدید طریقوں سے استوار کیا جائے گا جبکہ سکولوں کو ہائر سیکینڈری سکول کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا ہوگیا، یہ وسائل ہر حکومت کے پاس تھے لیکن ان کے کام نظر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلہ قبول کیا لیکن اس فیصلے سے ملک کا کوئی آدمی اتفاق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خود مختاری کے شکوے کے باوجود ہم نے وہ کام کیئے ہیں جس کا فائدہ لوگوں کو آنے والے عشروں میں ہو گاو زیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم کہوٹہ میں معیاری یونیورسٹی بنائیں گے ، اس کے لیے اگلے تین ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔