بینک کھاتوں کی معلومات کا تبادلہ ،سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدے پر 31 دسمبر سے عملدرآمد شروع

 
0
3324

اسلام آباد اگست 10 (ٹی این ایس)پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین  162 ارب ڈالر کے پاکستانیوں  کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے معاہدے پر 31 دسمبر 2017 سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا اور پاکستان کو  بینک اکاؤنٹس کی معلومات کی فراہم 2018 کے وسط میں شروع ہو جائے گی۔اس حوالے سے معاہدے پر عملدرآمد کے انتظامات پاکستان نے مکمل کر لیئے ہیں۔

زرائع کے مطابق چیرمین ایف بی آر طارق پاشا نے بتایا کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام مراحل مکمل کر لیے ہیں تاہم ضروری معلومات کے حصول کے لیے سوئس حکومت کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا اور اربوں ڈالر رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں سوئس بینکوں سے معلومات ملنا شروع ہو جائیں گی۔اور سوئس اداروں میں ان معلومات کے حصول کے باقی مراحل میں کچھ وقت لگے گا اور حتمی منظوری کے بعد  پاکستان کو سال 2016 میں سوئس بینکوں میں اربوں ڈالر رکھنے والے پاکستانیوں کے بارے میں معلومات ملنا شروع ہو جائیں گی۔

چیرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان نے اس معاہدے پر عمل درآمد کے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے ہیں اور اس پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے،سوئس معاہدے کی دستاویز کے مطابق پاکستان کو جو معلومات سوئس حکومت  سے حاصل ہو سکیں گی ان میں پاکستانی باشندے کا نام ،پتہ تاریخ پیدائش اور سوئٹزرلینڈ کے بینک میں موجود  اکاؤنٹ نمبر،اس کا سوئٹزرلینڈ میں ٹیکس کی شناخت کا نمبر ،اس کی جانب سے اب تک کمائے گئے انٹرسٹ اور کی گئی سرمایہ کاری پر حاصل کردہ ڈیویڈنڈ،مختلف انشورنس پالیسیوں سے حاصل ہونے والے پریمیم،ان کے اکاؤنٹس میں موجود رقم،سوئٹزرلینڈ میں جمع کروائی گئی رقم کی معلومات دستیاب ہو سکیں گی،