اسلام آباد ٗ بازیاب کینیڈین جوڑا برطانیہ روانہ

 
0
827

اسلام آباداکتوبر 13 (ٹی این ایس)کرم ایجنسی سے گذشتہ روز پاک فوج کے آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے کینیڈین خاندان کو برطانیہ روانہ کردیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق کینیڈین خاندان پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز 786 سے برطانیہ روانہ ہوا۔گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فوج نے پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرایا ہے جنہیں دہشت گردوں نے براستہ کرم ایجنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج نے 5 غیر ملکی مغویوں کو دہشت گردوں سے بازیاب کرالیا جن میں ایک کینیڈین، اس کی امریکی نڑاد بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔اس خاندان کو امریکا کے ساتھ ہونے والی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد کرم ایجنسی سے بازیاب کرایا گیا۔