لاہوراکتوبر 13 (ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں ، نا اہل حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اس لیے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے دھیلا شریف نے بڑے بڑے منصوبوں میں سے صرف مال بنایا ہے نام نہاد ترقی اور خدمت کی آڑ میں غریبوں کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں یہ عوام کی نہیں صرف اپنی خوشحالی چاہتے ہیں ،میں انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی بلکہ ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹرینیں اور پل نہیں چاہیے بلکہ ہسپتال اور سکول چاہیے سب سے بڑھ کر عوام کو بنیادی سہولتوں کے ساتھ پینے کا صاف پانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں ، ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی ،پنجاب کی حکومت ہر محاذ پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ، نا اہل حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اس لیے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے ۔