سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات

 
0
320

دبئی اگست 11(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر رحمان ملک نے دبئی میں تفصیلی ملاقات کی ہے ،پاناما فیصلہ آنے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو ملاقات کیلئے دبئی طلب کیا تھا۔ سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی۔