موبائل فون چھیننے والے ڈاکووں کو ٹریفک وارڈنز نے پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا

 
0
398

لاہور اگست 10(ٹی این ایس) ٹریفک سیکٹر مغلپورہ کے علاقہ میں بس سٹاپ پر کھڑے شہری سے موبائل فون چھیننے والے ڈاکووں کو ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز نے پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر عاصم اور حسنین معمول کے مطابق گشت کررہے تھے کہ باغبانپورہ سٹاپ پر موجود عمیر نامی شہری سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی،جس پر شہری نے چیخ و پکار کرتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود ٹریفک وارڈنز کو مدد کیلئے پکارا۔

جس پر پٹرولنگ آفیسر عاصم اور حسنین نے ڈاکووں کا تعاقب کیا اور دونوں کودبوچ لیا۔ڈاکووں کے قبضے سے تین عدد موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے۔علاوہ ازیں ڈاکووں کو مزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع چیف ٹریفک آفیسر نے بہادری اور دلیری کا مظاہر ہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز عاصم اور حسنین کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں