گوجرانوالہ، نااہل وزیراعظم نواز شریف کے بڑے سائن بورڈز اورپینا فلیکس پر نامعلوم افراد نے چور چور لکھ دیا

 
0
819

گوجرانوالہ اگست 10(ٹی این ایس): سابق اور نااہل وزیراعظم نواز شریف کے لیے لگائے جانے والے بڑے سائن بورڈز اورپینا فلیکس پر نامعلوم افراد نے چور چور لکھ دیا،لیگی کارکنوں کی جانب سے بل بورڈ پر لکھے چور چور کے الفاظ کو کالی سیاہی سے مٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر نگار چوک کے قریب سابق وزیراعظم نواز شریف کے لگائے جانے والے بڑے سائن بورڈز اور فلیکس پر میاں نواز شریف کی تصویر پرنامعلوم افراد نے چور چور لکھ دیاواقعہ کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی اور سائن
بورڈ پر لکھے گئے چورچور کے الفاظ کو مٹانے میں مصروف ہوگئی لیگی کارکنوں کی جانب سے چور چور کے الفاظ کو کالی سیاہی سے مٹادیا گیا