مشن جی ٹی روڈ کا آج تیسرا دن شروع قافلے کی روانگی کا اعلان

 
0
382

جہلم 11اگست (ٹی این ایس ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ کچھ دیر میں جہلم سے گوجرانوالہ کی طرف روانہ ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی قیادت میں مشن جی ٹی روڈ کا آج تیسرا دن شروع ہو گیا ہے ۔ نواز شریف کے قافلے نے کل رات جہلم کے ہوٹل میں پڑاؤ کیا اور آج ان کے قافلے کی  روانگی کا اعلا ن کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جیالوں کا جوش آج بھی دیدنی ہے ۔کارکنان کے لیے استقبالی کیمپ میں ناشتے کا بھی احتمام کیا گیا جس میں سری پائے ، چنے اور نان شامل تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جوں ہی قافلے کی روانگی کی اطلاع کارکنان  کو ملی وہ جوک در جوک ہوٹل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریلی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ قافلے کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ ہو گا ۔پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں کارکنان بے تابی سے اپنے قائد اوران کے قافلے کا انتظار کر رہے ہیں