کینڈین مولوی فتنے کی نشانی ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں اقتدار کے لیے نکلے ہیں طلال چوہدری

 
0
407

جہلم 11اگست (ٹی این ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وز یر اعظم نواز شریف اپنی بحالی کے لیے نہیں عوام کی بحالی کے لیے نکلے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں اقتدار کے لیے نکلے ہیں ۔وہ عوام کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے نکلےہیں نہ کے ان کا مقصد دوبارہ سے اپنی بحالی کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی سے بچایا ہے ۔عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینڈین مولوی فتنے کی نشانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ، شیخ رشید اور طاہر القادری یہ سب فتنے سسٹم کے وائرس ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کا بنایا ہوا سسٹم آگے نہ بڑھا تو ملک کا بہت نقصان ہو گا ۔