اپاہج بچیوں کے بس کنڈیکٹر نے معصوم بچیوں پر ظلم کی انتہا کر دی

 
0
370

 لاہور ،نو مبر16(ٹی این ایس): سیالکوٹ میں سپیشل بچیوں کے بس کنڈیکٹر نے صبح بچیوں کو اسکول لے جاتے وقت چھوٹی سی بات سمجھانے کے لئے انہیں تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ ان کو گالیاں بھی دینے لگا اور بس میں موجود طالبات کو ایسے دھکے دینے لگا جیسے بچیوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔اس ظالم کنڈیکٹر نے بچاری ان بچیوں کے ساتھ بد تمیزی کی جو کہ صیح طرح سے بات بھی نہیں کر سکتی تھی۔بس میں موجود دوسری بچیوں نے بس کنڈیکٹر کی ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر دی کہ کس طرح سے بس کنڈیکٹر ان کے ساتھ رویہ رکھتے ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی بس کنڈیکٹر نے اسی طرح سے بچے کے ساتھ زیادتی کی تھی جسے نوکری سے معطل کر دیا گیا تھا ۔