الیکشن کمیشن ،پنجاب اسمبلی کے ایک اور سندھ اسمبلی کے 2 اراکین کی رکنیت اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال

 
0
423

اسلام آباد ،نو مبر16(ٹی این ایس) : الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ایک اور سندھ اسمبلی کے 2اراکین کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر رکنیت بحال کردی ہے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 208 لودھراں سے رکن پیرزادہ محمد جہانگیر سلطان، پی ایس 41 لاڑکانہ سے رکن صوبائی اسمبلی عزیز احمد جتوئی اور پی ایس 115 کراچی سے رکن فیصل کریم کی طرف سے سالانہ اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر رکنیت بحال کردی گئی ہے۔