جرمنی میں اسامہ نام رکھنے پر پابندی لگا دی

 
0
387

 

لاہور،نومبر16(ٹی این ایس):دنیا میں ایسے 50ناموں کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے جو بچوں کے لئے کسی طور بھی مناسب نہیں ہیں ۔والدین کے لئے بچوں کا نام رکھنا شاید دنیا کا مشکل ترین کام ہوتا ہے ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے کانام دوسرے بچوں کے نام سے مختلف اور اچھا ہو ۔بعض والدین بچوں کا نام اس طرح سے رکھ لیتے ہیں کہ انہیں اپنے نام پر فخر ہونے کی بجائے زندگی بھر ملامت کا سامنا رہتا ہے ۔تاہم ایسے ہی کچھ نام بہت سے کیسز میں بچوں کے لئے استعمال اور رکھنے پر حکومتی سطح پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔جبکہ جرمنی میں ایڈلف ہٹلر اور اسامہ جیسے ناموں پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔کہ ایسے نام دوسروں کے لئے خوف کی علامت ہیں یہ نام اچھائی کی مناسبت کو ظاہر نہیں کرتے ۔