نوازشریف اور میر شکیل الرحمان کی گندی میڈیا مہم مجھے متاثر نہیں کر سکتی: عمران خان کا ٹوئٹ

 
0
963

لاہور جنوری 9(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف اور میر شکیل الرحمان کی گندی میڈیا مہم مجھے متاثر نہیںکر سکتی کیونکہ عزت اللہ دیتا ہے، تین دن سے حیران اور اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بینک لوٹا ہے؟، اربوں کی منی لانڈرنگ کی یا ماڈل ٹاﺅن سانحے کی طرح کسی آپریشن کے احکامات دیئے، یا ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کیں۔میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے، نوازشریف اور میر شکیل الرحمان مافیا نے قابل ملامت میڈیا مہم چلائی، گندی میڈیا کیمپین سے مجھے فرق نہیں پڑتا، میری تشویش میرے بچوں اور بشریٰ بیگم کے روایتی خاندان کیلئے ہے، نوازشریف اور میر شکیل الرحمان کی بدنیتی پر مبنی مہم میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہم سے میرے بچوں اور بشریٰ بیگم کے روایتی خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نوازشریف اور میر شکیل الرحمان یاد رکھیں کہ ان کی گندی مہم مجھے ان کیخلاف مزید مضبوط کرے گی، میں شریف خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں کہ وہ ذاتیات کی مہم چلاتے ہیں، لیکن میں انہیں ایکسپوز کئے بغیر نہیں رکوں گا۔