پنجاب میں روڈ اور اریگیشن سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 1ارب روپے سے زائد کی منظوری

 
0
388

لاہور ،جنوری 23(ٹی این ایس):حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 47 ویںاجلاس میں روڈز اور اریگیشن سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر1 ارب 87کروڑ 97 لاکھ 49ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی47ویں اجلاس میںجن 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد میں نوولٹی چوک پر آر بی نہر کے ساتھ انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 65 کروڑ 87 لاکھ 49 ہزار روپے اور پنجاب اریگیٹڈ ایگریکلچر انویسٹمنٹ پروگرام کے پراجیکٹ کی تیاری (مدتِ میعاد میں 3 ماہ کی مزید توسیع جنوری 2018 تا مارچ 2018) کیلئے 1 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ روپے شامل ہیں۔