نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے لندن روانہ

 
0
352

لاہور دسمبر 5(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم محمدنواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے لندن روانہ ہو گئے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی ماہ نور صفدر کے ہمراہ غیر ملکی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے۔ بتایا گیاہے کہ نواز شریف پانچ روز تک لندن میں قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار کی عیادت بھی کریں گے جو لندن میں ہی زیر علاج ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیگی رہنما اشتیاق لون اور شریف خاندان کے افراد نے نواز شریف اور مریم نواز کو رخصت کیا۔قبل ازیں نواز شریف بغیر پروٹوکول اپنی رہائشگاہ سے ائیر پورٹ پہنچے ۔احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رکھی ہے جبکہ مریم نواز کو بھی 15دسمبر تک حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے ۔