سعودی عرب ، ویزٹ ویزہ 2018 کے نئے ریٹس جاری

 
0
18702

ریاض جنوری 9(ٹی این ایس) 2018 میں سعودی عرب میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کے قریبی اقرباء کے لیے ویزے کھول دئیے گئے ہیں۔ قریبی اقرباء سے مراد یہ ہے کہ سعودی عرب میں مقیم کوئی بھی غیر ملکی اپنی بیوی ،بہن ، بھائی ، والد ، والدہ ، دادا ، دادی اور نانا، نانی کے لیے ویزے کے لیے اپلائی کر سکتا ہے۔ جسکی نئی فیس 2018 میں 6 ماہ کے لیے 3000 ریال ہے ، ایک سال کے لیے یہ فیس 5000 ریال ہے جبکہ 2 سال کے لیے 8،000 ریال ہے۔اس کے علاوہ ایسا غیر ملکی جو کہ اپنے رشتے دارورں کے لیے پہلی دفعہ ویزہ اپلائی کر رہا ہے تو اسے پرانی فیس صرف 2000 ریال ہی ادا کرنا ہو گی اس پر اس نئی فیس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ لیکن اگر وہ دوسری دفعہ اپنے خاندان والوں کا ویزہ اپلائی کر رہا ہے تو اس پر یہ نئے ریٹس لاگو ہوں گے۔ مندرجہ بالا ویزٹ ویزے کے 2018 کے لیے نئے ریٹس ہیں تاہم ویزہ پرانے طریقے سے ہی اپلائی کیا جائے گا جس کے لیے آپکو www.visa.mofa.gov.sa ویب سائٹ پر جانا ہو گا اور وہاں متعلقہ خانے میں اپنی ساری تفصیلات ڈالنی ہوں گی۔تفصیلات ڈال کر اسکا پرنٹ آوٹ لے کر کفیل کے دستخط کرانا ہوں گے اور اسکے بعد غرفہ جاریۃ سے تصدیق کرانا ہو گی۔ 15 دن کے اندر اندر اپلائی کرنے کے سارے عمل کو پورا کرنا ہوتا ہے جسکا جوابب سات یا آٹھ دنوں میں آ جاتا ہے