سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

 
0
384

ریاض اکتوبر 11 (ٹی این ایس): سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے ریاض میں ایک تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا سعودی بھائیوں کا پاکستان کے ساتھ بڑا لگاؤ ہے اور پاکستان کو بہت قریب سے جانتے ہیں ۔ میں بطور سفیر اور آپ سب پاکستانی کمیونٹی کو چاہیئے کہ ہم پاکستان کے لیے بزنس اور اکنامک انویسمنٹ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اور پاکستان میں سعودی انویسمنٹ کے لیے مواقع فراہم کریں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی بزنس مینوں سمیت سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کھانے دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔
سعودی عرب میں سعودیز بھی پاکستانی کھانوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اور اگر دیسی فوڈ اور اسکے معیار کو قائم رکھا جائے تو کوئ ریسٹورنٹ ناکام نہیں ہوتا۔ تقریب میں شام سے تعلق رکھنے والے نوجوان آرٹسٹ ابو باسل نے راس تنورہ ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا جبکہ پاکستانی گلوکار سلیم رفیق نے سعودی گانا کی عمدہ پرفارمنس سے خوب داد سمیٹی۔ تقریب کے میزبان چوہدری سجاد نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان سمیت سعودی بزنس مین کا کہنا تھا اس موقع پر سعودی سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بڑی عزت کی بات کہ ہمیں اس تقریب میں دعو کیا گیا، وقت گزرنے کے ساتھ اقتصادی طور پر پاک سعودی تعلقات مذید بہتر ہو رہے ہیں۔