پاکستانی پائلٹس کو رافیل طیاروں کے لیے تربیت نہیں دی گئی، فرانس نے پاکستانی پائلٹس کو رافیل طیاروں کی تربیت دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی

 
0
400

فرانس اپریل 11 (ٹی این ایس): فرانس نے پاکستانی پائلٹس کو رافیل طیاروں کی تربیت دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات فرانس کے سفیر الیگزینڈر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان تمام خبروں کو جعلی قررا دے دیا اور کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ یہ خبر جعلی ہے۔


اس خبر کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کافی بھارتی صحافیوں کی جانب سے شئیر کیا گیا جبکہ اس پر کئی صحافیوں نے تبصرے بھی کرنا شروع کر دئے تھے۔
واضح رہے کہ فرانس نے حال ہی میں قطر سے رافیل طیاروں کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔ جس کے بعد قطر نے فرانس سے رافیل جنگی طیارے حاصل بھی کر لیے۔ بھارت پاکستان سے مقابلے کے لیے روسی ساختہ رافیل جنگی طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی کہ بھارتی پائلٹس سے قبل پاکستانی پائلٹس نے رافیل جنگی طیاروں کی تربیت حاصل کرلی ہے۔
یہ خبر سن کر بھارت پر سکتہ طاری ہوگیا تھا۔ موصول ہونے والی خبر کے مطابق قطری پائلٹس نے رافیل جنگی طیاروں کے استعمال کی تربیت پاکستانی پائلٹس سے ہی حاصل کی ۔ فرانس نے رافیل طیاروں کے لیے جن پائلٹس کو تربیت فراہم کی تھی، وہ دراصل ایکسچینج پروگرام کے تحت قطر جانے والے پاکستانی پائلٹس ہیں۔ یوں پاکستانی پائلٹس نے بھارتی پائلٹس سے قبل ہی رافیل طیاروں کے استعمال میں مہارت حاصل کر لی ۔
اس خبر نے بھارتیوں کی نیندیں اُڑا دی تھیں۔ بعد ازاں رافیل طیاروں کی تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی پائلٹس نے ہی قطری پائلٹس کو اس طیارے کی تربیت فراہم کی ۔ قطر نے رافیل طیاروں کو اپنے جنگی جہازوں کے بیڑے میں باقاعدہ شامل بھی کر لیا ۔ یوں قطر نے تو اپنی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا لیکن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ تاہم پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔