جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کو اعزازات سے نوازے جانے کی تقریب منعقد، 36افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت اور 35کو ستارہ امتیاز دیا گیا، آرمی چیف کا تقریب سے خطاب

 
0
599

راولپنڈی اپریل 10 (ٹی این ایس): جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوج کے غازیوں اور شہیدوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج مادرِوطن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تقریب میں 35افسران اور جوانوں کو ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا جبکہ 5 شہداء کے اہلِ خانہ کو اقوامِ متحدہ کا یو این میڈل دیا گیا۔ بری فوج کے 7جوانوں کو بھی یو این میڈ ل سے نوازا گیا۔ تقریب مین شہداء اور جوانوں کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے اور ہم شہداء اور غازیوں کے اہلِ خانہ کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازی اس ملک کے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے پاک فوج کی حمایت پر قوم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں 36افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا۔


آرمی چیف نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے دہشت گردی پر کیسے قابو پایا؟ جب عوام ساتھ کھڑی ہو تو کسی بھی مسکل کام کو انجام دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو وہی ہیں جو اآنکھیں بند کر کے ملک کے لیے خود کو پیش کر دیں۔