آصف علی زرداری کا جاتی امرا جا کر نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کے مشورے کے بعد آصف علی زرداری نواز شریف سے ملاقات کریں گے

 
0
658

کراچی اپریل 10 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق صدر جاتی امرا جا کر نواز شریف سے ملیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بدھ کے روز آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران سابق صدر کو مشورہ دیا تھا کہہ انہیں نواز شریف کی عیادت کے لیے جانا چاہیے۔ اب آصف علی زرداری نے جاتی امرا جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں وہ نواز شریف کی عیادت کریں گے۔

اس ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالے سے بھی غور کیے جانے کا امکان ہے جبکہ دونوں راہنما ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بھی غور کریں گے۔ یا رہے کہ بدھ کے روز جمعیتِ علماء اسلام کے چئیرمین مولانا فضل الرحمان نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کر لیا ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو اپنی نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا، مولانا نے سابق صدر کو میاں نواز شریف کی عیادت کا بھی مشورہ دیا تھا جس کے بعد اب سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔