یوسی 16 عیدگاہ راولپنڈی، لوگ مطمئن مگر بلدیاتی نمائندوں کی بیورو کریسی سے آزادی کے طالب

 
0
432

راوالپنڈی، نومبر۔۔۔۔۔(ٹی این ایس):  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی گیارہ میں آنے والی یونین کونسل نمبر 16 عیدگاہ کا انتظامی احاطہ کرےی ہے جوراولپنڈی کا قدیم علاقہ ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے قبل اس علاقہ میں بھی سہولیات کافقدان تھا تاہم  بلدیاتی نمائندوں کے انتخابات اور پھر انکو فنڈز اور اختیارات دئے جانے بعد دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی مثبت بدلاؤ نظر آتا ہے۔

ٹی این ایس کی طرف سے یو سیز میں حکومتِ پنجاب اور بلدیاتی نمائندوں کی کارگذاری کا زمینی سطح پر مشاہدہ کرنے کی جاری مہم کے تحت اس یوسی کا بھی دورہ کیا گیا۔ ٹی این ایس کی ٹیم نے پایا کہ مقامی نمائندوں کی شب و روز محنت اور پنجاب حکومت کی ترقیاتی و غیر ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی دستیابی سے اس یونین کونسل کے بنیادی مسائل کے حل میں بھی خاصی مدد ملی ہے۔

یونین کونسل کے مکینوں  کا کہنا ہے کہ صفائی کے مناسب انتظامات اور ترقیاتی کاموں سے تو وہ مطمئن ہیں لیکن بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات ملنا انتہائی ضروری ہے۔

دیگر یوسیز کی طرح یہاں کے بلدیاتی نمائندوں کا  زیادہ اصرار اسی بات ہر ہے کہ انھیں  بیورو کریسی  سے آزاد کیا جائے۔اس یوسی کے  ​چئیرمین بھی اِسی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ دستیاب وسائل سے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن مکمل اختیارات سے بلدیاتی نظام کے اثرات عوام تک پہنچیں گے۔