پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ

 
0
85

راولپنڈی ( ) پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ 2 اشتہاری گرفتار جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوڑی نے ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف راولپنڈی ریجن اور ڈی ایس پی ۔ پی ایچ پی راولپنڈی رضا اللہ خان ضلع راولپنڈی اور انچارج پوسٹ عامرعلی ایس آئی کی زیر نگرانی شفٹ انچارج قاسم فرید ایس آئی نے ہمراہ راجہ ادریس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری جانزیب ولد اورنگزیب سکنہ ایبٹ آباد کا مقدمہ نمبر 773 2 دسمبر 2021 تھانہ جلال پوربھٹیاں حافظ آباد کے مطلوب اشتہاری کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے حوالے تھانہ کلر سیداں کیا جبکہ دوسری کارروائی میں شفٹ انچارج حفیظ خان اے ایس آئی نے لاہور پولیس کو انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرائم کا سرغنہ مجرم اشتہاری شکیل احمد ولد محمد جہانگیر سکنہ لاہور کو مقدمہ نمبر 2105 مورخہ 6 اگست 2021 بجرم 379,356 کو حسب ضابطہ گرفتارکر کے حوالے تھانہ کلر سیداں کے کیا جہاں مجرموں نے تھانہ کلر سیداں سمیت جڑواں شہروں میں وارداتوں کا انکشاف کیا عوامی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف پے در پے کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ایس ایس پی محمد بن اشرف کی پولیس ٹیم کو شاباش